چین کا امریکا اور ایران سے کشیدگی ختم کرنے اور آبنائے ہرمز جلد کھولنے کا مطالبہ

چین کا امریکا اور ایران سے کشیدگی ختم کرنے اور آبنائے ہرمز جلد کھولنے کا مطالبہ

چین نے امریکا اور ایران پر کشیدگی ختم کرکے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے اور جلد از جلد آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

چین نے ایران کے خلیجی ممالک سے رابطوں اور خلیجی ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کے احترام کی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔

بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور کشیدگی کے خاتمے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وانگ یی نے کہا کہ چین علاقائی کشیدگی کا دائرہ یمن اور بحیرۂ احمر تک پھیلتا نہیں دیکھنا چاہتا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ممالک کی جانب سے موجودہ سیکیورٹی ڈھانچے میں تبدیلی کی حمایت کرے گا۔

وانگ یی کا کہنا تھا کہ چین ایران کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles