معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان کرن خان نے گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی ہے۔
کرن خان مارننگ شوز اور کوکنگ شوز کی میزبانی کے باعث شوبز ناظرین میں خاصی پہچان رکھتی ہیں۔ ان کا دھیمہ لہجہ اور باوقار انداز ان کی شخصیت کی نمایاں خصوصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ کرن خان کے مطابق انہوں نے اپنا پہلا عمرہ بھی ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
کرن خان کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کا ایک جوان بیٹا بھی ہے۔ دوسری جانب اشتیاق بیگ اس سے قبل معروف پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر رہ چکے ہیں اور یہ ان کی تیسری شادی بتائی جارہی ہے۔
کرن خان اور اشتیاق بیگ کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔کرن خان کے لیے ان کے مداح بھی نئی زندگی کے اس سفر میں خوشی، سکون اور کامیابی کی دعائیں کر رہے ہیں۔