ایران میں حکومت تبدیل کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کو اپنے ہی ملک میں سیاسی تبدیلی کا سامنا، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے وائرل ہوگئے۔
امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کو بڑے سیاسی دھچکے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز، طنزیہ پوسٹس اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی۔
ڈیموکریٹس کی کامیابی کو سوشل میڈیا صارفین نے عام انتخابی کامیابی کے بجائے’بلیو ویو‘ کے بجائے ’بلیو سونامی‘کا نام دے دیا اور مختلف انداز میں صدر ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں پر طنز کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی اورایران جنگ بھاری پڑ گئی، دیہی ووٹرز نے بھی ساتھ چھوڑ دیا
ایک وائرل میم میں دلچسپ انداز میں کہا گیا کہ امریکا نے ٹرمپ کی اکثریت کو ہی ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس پوسٹ کو ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں پر طنز قرار دیا جا رہا ہے۔
You talked about regime change, but we made it happen. https://t.co/y1qJ2KGO0f
— Iran in India (@Iran_in_India) November 4, 2026
ایک اور پوسٹ میں صارفین نے تبصرہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں حکومت تبدیل کرنے نکلے تھے، لیکن اب انہیں اپنے ہی ملک میں سیاسی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی پوسٹس میں بھارت میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اے آئی ویڈیو بھی شامل ہے۔
The U.S. midterm elections 😄 https://t.co/KDm874Cb1f
— Iran in India (@Iran_in_India) November 4, 2026
اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہ ایک شخصیت کو چند افراد اٹھا کر کچرے کے ایک ڈبے میں پھینکتے دکھایا گیا ہے، جس پر ’’خطرناک فضلہ‘‘ لکھا ہوا ہے۔
Trump After losing Mid Term https://t.co/zl0xvEUbaK
— Garima𝕏 (@Garima) November 4, 2026
یہ بھی پڑھیں:امریکی انتخابات کے بعد عالمی منڈی کا رخ بدل گیا، خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
ایرانی سفارت خانے نے اس ویڈیو کے ساتھ صرف ’’امریکی وسط مدتی انتخابات‘‘ کی عبارت لکھی، جسے امریکی صدر اور ان کی جماعت کی انتخابی ناکامی پر طنز سمجھا گیا۔ادھر سوشل میڈیا صارفین نے صرف ٹرمپ ہی نہیں بلکہ امریکا کی دیگر سیاسی شخصیات کو بھی اپنے طنز کا نشانہ بنایا۔
https://t.co/CmL18gRMO8
— Oliver Markus Malloy (@malloyrocksX) November 5, 2026


