تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کی طرف سے ریاست پر حملے کی دھمکی کے بعد تحریک انصاف نے پرتشدد واقعات شروع کردئیے ہیں، سوات سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کی لیویز اہلکاروں پر فائرنگ، دو لیویز اہلکار زخمی۔
جنید اکبر نے 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد کو سومنات‘ بنانے اور تباہ کرنے کی اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس کے بعد یہ پرتشدد واقعہ رونما ہوا ،ملاکنڈ فائرنگ واقعے کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس، شکیل خان اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج، گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔
جنید اکبر کی اسلام آباد کو سومنات بنانے اور تباہ کرنے کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے پرتشدد واقعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،پی ٹی آئی ایک اور نو مئی کی تیاریوں میں مصروف ہے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سوات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کی موجودگی میں ان کے گارڈز نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، دو لیویز اہلکار زخمی ہوئے، واقعے کی ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں،فائرنگ واقعہ کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ شکیل خان اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
لیویز اہلکاروں پر فائرنگ جیسے واقعے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں ہو گی، ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائی جاری ہے، وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت کی گنجائش نہیں، ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔