اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دارالحکومت کو میدانِ تصادم بنانے کی دھمکیاں نہ جمہوری سیاست ہیں اور نہ عوام کے مفاد میں ہیں۔

رہنما تحریک انصاف جنید اکبر خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی دینے والے جنید اکبر خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، یہ پاکستان کا دارالحکومت اور 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کرنے والا شہر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی سیاست اور حکمرانی سے خیبرپختونخوا کو جس بدامنی، بدانتظامی اور سیاسی انتشار سے دوچار کیا، اسے سومنات بنانے کی سیاست نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟انہوں نے کہا کہ اب اسلام آباد کے بارے میں ایسی زبان اور ایسے عزائم ناقابلِ قبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :جنید اکبر اور پی ٹی آئی تشدد اور خونریزی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، عطا تارڑ

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، دارالحکومت کو میدانِ تصادم بنانے کی دھمکیاں نہ جمہوری سیاست ہیں اور نہ عوام کے مفاد میں،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو نقصان پہنچانے کا سوچنے کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے، ان کے عزائم انارکی اور تباہی پھیلانے کے ہیں،عطااللہ تارڑ نے کہا کہ لوگوں کی جان اور مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، ان کی احتجاج کی کال غیرقانونی ہے، انہیں سڑکیں بند کرنے اور معمولات زندگی معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

editor

Related Articles