بیرون ملک جانے والوں کے لیے خوشخبری، نئی سہولت کا اعلان ہوگیا

بیرون ملک جانے والوں کے لیے خوشخبری، نئی سہولت کا اعلان ہوگیا

بیرونِ ملک سفر کرنے والے افراد کو ویکسینیشن اور سرٹیفکیٹ کے حصول میں درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے ویکسینیشن مراکز میں اضافی عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک جانے والے مسافروں، حج و عمرہ زائرین سمیت دیگر افراد کے لیے ویکسینیشن اور اس کا سرٹیفکیٹ اہم سفری تقاضوں میں شامل ہے، تاہم ویکسینیشن مراکز پر عملے کی کمی کے باعث مسافروں کو مشکلات اور انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ویکسینیشن مراکز پر عملے کی کمی کو دیکھتے ہوئے اضافی ویکسینیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کے ذریعے 100 مرد و خواتین ویکسینیٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی بھرتیاں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ہوں گی اور ان ویکسینیٹرز کی تنخواہیں وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ بھرتیوں کا عمل رواں ماہ مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے لندن سفر کے اخراجات کتنے نکلے؟ اہم دستاویز سامنے آگئی

ویکسینیٹرز کی بھرتی کے لیے 28 ستمبر کو واک اِن انٹرویوز منعقد کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان انٹرویوز کے بعد منتخب امیدواروں کو ویکسینیشن مراکز پر تعینات کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو بروقت ویکسین لگانے اور سرٹیفکیٹ کے حصول میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

حکام نے ویکسینیشن مراکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد بیرونِ ملک سفر کرنے والے افراد کو دن اور رات کسی بھی وقت ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ سے متعلق بھی انتظامی مشکلات سامنے آئی ہیں۔ اس سے قبل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے ویکسینیشن کی محدود سہولت کے باعث ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ میں توسیع کی تجویز دی تھی اور متعلقہ اداروں کے درمیان مزید رابطے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

نئے ویکسینیٹرز کی تعیناتی اور مراکز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے سے مسافروں کو ویکسینیشن کے لیے زیادہ وقت میسر آنے اور مراکز پر عملے کی کمی کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کم ہونے کی توقع ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles