اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل سے 24 تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ فہرست میں شامل اداروں کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

 ذرائع کے مطابق تعطیلات والے 24 تعلیمی اداروں میں پولیس فورس کو رہائش فراہم کی گئی ہے، جس کے باعث ان اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  27 ستمبر احتجاج: اقبال آفریدی کی ڈیمز بند کرنے کی دھمکی، عوام اور ملکی مفاد پر سوال اٹھ گئے

بند رہنے والے تعلیمی اداروں میں جی سکس، ایف سکس، ایف سیون اور جی سیون کے متعدد سکول شامل ہیں۔

 اس کے علاوہ ترنول، سنجانی، سہالہ اور راول ڈیم کے مخصوص تعلیمی ادارے بھی کل سے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی : ویسٹ منسٹرسکول بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں کمسن بچی سے مبینہ بدسلوکی، والدین سراپا احتجاج، سوشل میڈیاپر غم و غصے کی لہر

واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیزی سے کیے جارہے ہیں۔

وزارت کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پولی کلینک اسپتال تا حکم ثانی ہائی الرٹ رکھنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles