اے آئی دنیا کیلئے خطرہ ؟ نویڈیا کے سربراہ نے خدشات رد کردیئے

اے آئی دنیا کیلئے خطرہ ؟  نویڈیا کے سربراہ نے خدشات رد کردیئے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نویڈیا کے سربراہ نے اس خیال کو مسترد کر دیا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران نویڈیا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کا کہنا ہے کہ انتھروپک کے سابق محقق جیکب کوسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے یہ دعوے کہ اے آئی ایک دہائی کے اندر انسانیت کا خاتمہ کر دے گی، غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2030 دنیا کے خاتمے کا سال نہیں ہوگا اور ایسا صفر فیصد امکان ہے کہ 2030 میں دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا، لوگوں کو ڈرانا غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

جیکب کوسن نے ایک ایکس (ٹوئٹر) کی پوسٹ میں کہا تھا کہ ‘کمپنیوں کے درمیان خود کو بہتر بنانے والے سپر انٹیلی جنس سٹمز کی تیاری کا مقابلہ ہو رہا ہے اور ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے’ اس ٹیکنالوجی کی طاقت کو نظر انداز مت کریں، یہ خود کو ایسے طاقتور سسٹمز میں تبدیلی کرسکتی ہے جو کسی بھی چیز کو ہیک کرلیں گے ، کسی بھی شعبے کو راتوں رات انقلابی انداز سے بدل دیں گے جبکہ اختیار اور وسائل کو حاصل کرلیں گے ، ہم سب اس پیشرفت کو دیکھ رہے ہیں اور اس پیشرفت کی رفتار میں سست نہیں ہو رہی’۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے اس یقین کے ساتھ اے آئی سسٹمز تیار کیے جا رہے ہیں جو اس دہائی کے اختتام تک ہم سب کو مارنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ’اے آئی فورس‘ بنانے کا اعلان

امریکی قانون سازوں کی جانب سے خطرات کے حوالے سے اے آئی کمپنیوں پر تنقید کی گئی جبکہ انتھروپک کے چیف ایگزیکٹو نے داریو اموڈے نے اے آئی کی ترقی کی رفتار فوری طور پر سست کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا نہ ہوا تو 6 سے 12 مہینوں میں باغی اے آئی ایجنٹس انٹرنیٹ کو ہائی جیک کرسکتے ہیں، جس سے کھربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین اور ایلون مسک کی جانب سے بھی اس ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی رفتار کو سست کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی میں پیشرفت کے حوالے سے موجود خدشات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سازش اور افواہ قرار دیا اور اے آئی فورس بنانے کا بھی اعلان کرڈالا ۔

editor

Related Articles