جس خاتون کو مردہ سمجھ لیا گیا، وہ تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئیں

جس خاتون کو مردہ سمجھ لیا گیا، وہ تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئیں

چین کے صوبہ ہیبئی کے ایک گاؤں میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں 70 سال سے زائد عمر کی ایک خاتون کو بظاہر مردہ سمجھ کر تابوت میں رکھا گیا، تاہم اگلے روز وہ تابوت کے اندر سے آوازیں دینے لگیں۔

خاتون طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹروں کی جانب سے علاج کے امکانات محدود قرار دیے جانے کے بعد اہلخانہ انہیں گھر لے آئے تھے۔ 8 ستمبر کو رشتے داروں کو خاتون میں زندگی کی واضح علامات نظر نہیں آئیں، جس کے بعد انہیں ایک ایسے تابوت میں رکھا گیا جس میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کا انتظام موجود تھا۔ خاندان کا مقصد رشتے داروں کی واپسی تک جسم کو محفوظ رکھنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انسان سے روبوٹ کی فائٹ، مستقبل کی جنگ کی جھلک یا نیا کھیل؟

اگلی شام خاتون کی بہو نے تابوت کے اندر سے آوازیں سنیں۔ اہلخانہ نے فوری طور پر تابوت کھولا اور خاتون کو باہر نکال لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 ستمبر کو خاتون کے رشتے دار گھر پہنچے تو ان کا شعور بحال ہوچکا تھا اور انہوں نے آنکھیں بھی کھول لیں، تاہم ان کی صحت انتہائی نازک تھی۔خاتون کی حالت زیادہ دیر بہتر نہ رہ سکی اور 12 ستمبر کی رات ان کا انتقال ہوگیا۔ اگلے روز، 13 ستمبر کو انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

خاندان کے ایک فرد نے واقعے کی تفصیلات آن لائن شیئر کیں تو بعض صارفین نے اس کی صداقت پر سوالات اٹھائے۔ بعد ازاں گاؤں کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کو جس تابوت میں رکھا گیا تھا، اس میں انتہائی منجمد درجہ حرارت کے بجائے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے مخصوص درجہ حرارت برقرار رکھا جاتا تھا۔

عہدیدار کے مطابق ممکنہ طور پر اسی ماحول میں خاتون کے جسم میں دوبارہ زندگی کی علامات ظاہر ہوئیں۔ واقعے نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیران کردیا، تاہم ایسی صورتحال میں طبی طور پر موت کی تصدیق اور اس کی وجوہات کی درست تشریح کے لیے ماہرین کی رائے اہم ہوتی ہے۔

editor

Related Articles