انسان سے روبوٹ کی فائٹ، مستقبل کی جنگ کی جھلک یا نیا کھیل؟

انسان سے روبوٹ کی فائٹ، مستقبل کی جنگ کی جھلک یا نیا کھیل؟

امریکا میں انسان اور روبوٹ کے درمیان ہونے والی ایک غیر معمولی فائٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

مقابلے میں امریکی انفلوئنسر اور کانٹینٹ کریئیٹر فرینکی لاپینا نے تقریباً 6 فٹ قد کے ایک ہیومنائیڈ روبوٹ کا سامنا کیا۔ یہ منفرد مقابلہ امریکی روبوٹکس کمپنی آر ای کے کی جانب سے سان فرانسسکو میں منعقد کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس تجربے کا مقصد مستقبل میں ایسے ورچوئل ریئلٹی گیمنگ تجربات کو فروغ دینا ہے، جن میں لوگ دور بیٹھ کر ہیومنائیڈ روبوٹس کو کنٹرول کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہاتھ میں انڈے، سوشل میڈیا پر تصاویر، ایران میں منفرد احتجاج کی وجہ کیا ہے

وائرل ویڈیو میں فائٹ شروع ہونے سے پہلے روبوٹ کو ایک پروفیشنل فائٹر کی طرح وارم اپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مقابلہ شروع ہونے کے بعد لاپینا نے روبوٹ پر متعدد مکوں سے حملہ کیا، جبکہ روبوٹ نے ککس اور دیگر طاقتور وار کیے۔ کمپنی آر ای کے نے اس مقابلے کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ یہ پہلی ’انسان بمقابلہ ٹرمینیٹر روبوٹ فائٹ‘ تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس منفرد مقابلے پر دلچسپ سوالات اٹھائے۔ بعض صارفین نے سوال کیا کہ اگر کسی پروفیشنل فائٹر کا مقابلہ روبوٹ سے ہو تو کیا روایتی فائٹنگ تکنیکیں اتنی ہی مؤثر رہیں گی؟

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ روبوٹ سے مقابلہ انسان سے لڑنے سے بالکل مختلف ہوگا، کیونکہ روبوٹ پر مکے مارنے کا اثر شاید انسانی جسم جیسا نہ ہو۔اس تجربے نے ریموٹ کنٹرول ہیومنائیڈ روبوٹس، ورچوئل ریئلٹی گیمنگ اور مستقبل میں انسان اور مشین کے درمیان ہونے والے ممکنہ مقابلوں کے حوالے سے نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔

editor

Related Articles