پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک

پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک

پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ گڑھی شیرداد، ورسک روڈ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گڑھی شیرداد، ورسک روڈ کے علاقے میں تین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں کارروائی کی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔

دہشتگردوں کی فائرنگ

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

ایک دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران موجود باقی دو دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے۔

دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے۔ مزید تحقیقات اور سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہےسی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں جبکہ باقی دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles