خیبر پختونخوا حکومت پولیس کو کیوں اپنے ماتحت بنانا چاہتی ہے، مزمل سہروردی نے بھانڈا پھوڑ دیا

خیبر پختونخوا حکومت پولیس کو کیوں اپنے ماتحت بنانا چاہتی ہے، مزمل سہروردی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 سینئر صحافی و تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا ہے کہ اگر سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک نہ ہوں تو لانگ مارچ میں شریک افراد کی تعداد بہت کم ہوجائے گی۔

 مزمل سہروردی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو پولیس کو اپنے ماتحت رکھنے کے معاملے میں مشکلات کا سامنا ہے اور یہی معاملہ اس کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں پولیس کو غیر سیاسی رکھنے اور اسے سیاست میں استعمال نہ کرنے کی بات کرتے رہے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں خیبر پختونخوا حکومت کو اپنی پولیس کے حوالے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزمل سہروردی کے مطابق کبھی آئی جی پولیس کو اسمبلی میں بلایا جا رہا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت پولیس کو اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا مارچ نہیں ہوگا،پی ٹی آئی والے فیس سیونگ کیلئے منتیں کررہے ہیں، شیر افضل مروت

انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے دور حکومت میں بھی سرکاری ملازمین کو احتجاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

مزمل سہروردی نے کہا کہ اگر 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہوا تو یہ تحریک انصاف کی تاریخ کا آخری لانگ مارچ ہوسکتا ہے اور اس کے بعد ممکن ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بھی باقی نہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سول اور پولیس اہلکار احتجاج میں شریک نہیں ہوتے تو مارچ میں شریک افراد کی مجموعی تعداد بہت کم ہوجائے گی۔

Related Articles