عمران خان کے ہسپتال منتقلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، زاہد گشکوری

عمران خان کے ہسپتال منتقلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، زاہد گشکوری

 سینئر صحافی زاہد گشکوری نے   کہا ہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال یا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) سمیت کسی بھی ہسپتال منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔

زاہد گشکوری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری بیان میں کہا کہ  متعدد ذرائع نے اس  کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ،اس حوالے سے خبریں من گھڑت ہیں ۔

  تاہم دوسری جانب اسلام آباد میں حکومت کی اہم شخصیات کے درمیان پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے معاملے پر سنجیدہ مشاورت جاری ہے۔

 

زاہد گشکوری نے  کہا کہ رات گئے تک دستیاب معلومات کے مطابق عمران خان کو طبی معائنے یا علاج کے لیے کسی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :مہر بخاری کی شفا انٹر نیشنل کی بیسمنٹ کو خصوصی طور پر تیار کروانے کی خبر من گھڑت نکلی ، آزاد ڈیجٹل حقیقت منظر عام پر لے آیا

  انہوں نے کہا کہ  شفا انٹرنیشنل اور پمز سمیت کسی بھی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے اس وقت کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔ رات 11:45 بجے تک ایسی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

 عمران خان کی صحت اور طبی معائنے سے متعلق معاملہ گزشتہ عرصے کے دوران سیاسی حلقوں میں بھی زیر بحث رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :مونا عالم نے مہر بخاری کے بیان کی تردید کر دی

دوسری جانب زاہد گشکوری کے مطابق اسلام آباد میں حکومت کی پانچ اہم شخصیات کے درمیان پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے معاملے پر سنجیدہ مشاورت جاری ہے۔

  انہوں نے  کہا کہ  مشاورت اسلام آباد میں دو اہم رہائش گاہوں پر ہورہی ہے  جہاں حکومتی شخصیات ممکنہ لانگ مارچ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر غور کررہی ہیں۔

editor

Related Articles