مہر بخاری کی شفا انٹر نیشنل کی بیسمنٹ کو خصوصی طور پر تیار کروانے کی خبر من گھڑت نکلی ، آزاد ڈیجٹل حقیقت منظر عام پر لے آیا

مہر بخاری کی شفا انٹر نیشنل کی بیسمنٹ کو خصوصی طور پر تیار کروانے کی خبر من گھڑت نکلی ، آزاد ڈیجٹل حقیقت منظر عام پر لے آیا

شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کے ممکنہ طبی قیام کے لیے ہزاروں مربع فٹ پر مشتمل بیسمنٹ خصوصی طور پر تیار کیے جانے سے متعلق مہر بخاری کی خبر  من گھڑت نکلی 

مہر بخاری نے 24 ستمبر کو سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی طبی نگہداشت کے لیے شفا ہسپتال میں ایک بڑی بیسمنٹ تیار کی گئی ہے، جہاں طبی سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :مونا عالم نے مہر بخاری کے بیان کی تردید کر دی

مہر بخاری کے دعوے کے بعد آزا د ڈیجیٹل کے ر پورٹرز نے شفاء انٹر نیشنل ہسپتال کا دور ہ کیا ،تاہم وہاں پر بیسمنٹ خالی کروانے یا اس کو تیار کروانے میں کوئی صداقت نہیں ، ہسپتال میں کام معمول کے مطابق چل رہا ہے ،ہسپتال کی بیسمنٹ کا تمام ایریا مریضوں سے بھر پڑا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق مہر بخاری کی جانب سے بیان کردہ تفصیلات میں بیسمنٹ کو عمران خان کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے جانے کا تاثر دیا گیا تھا  تاہم اس حوالے سے شفا انٹرنیشنل کی جانب سے ایسی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

عمران خان کے شفا انٹرنیشنل میں ممکنہ علاج اور ہسپتال میں خصوصی انتظامات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہیں، جبکہ مہر بخاری کے دعوے اور بعد میں سامنے آنے والی معلومات میں واضح فرق دکھائی دیتا ہے۔

editor

Related Articles