فون بیچنے یا مرمت کے لیے دینے سے پہلے ذاتی ڈیٹا کیسے محفوظ رکھیں

فون بیچنے یا مرمت کے لیے دینے سے پہلے ذاتی ڈیٹا کیسے محفوظ رکھیں

اگر آپ اپنا موبائل فون بیچنے یا مرمت کے لیے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اسے دوسرے شخص کے حوالے کرنے سے پہلے اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے چند اہم اقدامات ضرور کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق صرف فون کو فیکٹری ری سیٹ کرنا بعض صورتوں میں کافی نہیں ہوتا، کیونکہ جدید سافٹ ویئر کی مدد سے حذف کیا گیا ڈیٹا دوبارہ حاصل کیے جانے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔ اپنی ذاتی معلومات محفوظ رکھنے کے لیے فون دینے سے پہلے درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

فون کا فیکٹری ری سیٹ کریں

فون کو دوسرے شخص کے حوالے کرنے سے پہلے فیکٹری ری سیٹ ضرور کریں۔ تاہم ری سیٹ سے قبل یہ بھی یقینی بنائیں کہ فون میں موجود اہم ڈیٹا کا بیک اپ لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹا نے جیب میں رکھنے والا اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

فون کی انکرپشن چیک کریں

ری سیٹ کرنے سے پہلے تصدیق کریں کہ فون کا ڈیٹا مکمل طور پر انکرپٹڈ ہے۔ جدید اسمارٹ فونز میں ڈیٹا انکرپشن ذاتی معلومات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ڈیٹا اوور رائٹ کریں

اضافی احتیاط کے طور پر فیکٹری ری سیٹ کے بعد فون میں کچھ غیر حساس تصاویر یا ویڈیوز منتقل کرکے دوبارہ ری سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس عمل سے پرانے ڈیٹا تک رسائی مشکل بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

تمام اکاؤنٹس سائن آؤٹ کریں

فون دینے سے پہلے اپنے گوگل، ایپل، سام سنگ یا دیگر تمام اکاؤنٹس کو سائن آؤٹ کرکے فون سے ہٹا دیں۔ اس کے بعد فون کو فیکٹری ری سیٹ کریں تاکہ آپ کی ذاتی معلومات اور اکاؤنٹس محفوظ رہیں۔

ضروری ڈیٹا کا بیک اپ لیں

فیکٹری ری سیٹ سے پہلے ضروری تصاویر، ویڈیوز، رابطہ نمبرز اور دیگر اہم فائلوں کا بیک اپ ضرور بنائیں۔ یہ ڈیٹا گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ، میموری کارڈ یا کمپیوٹر میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔فون بیچنے یا کسی اور شخص کے حوالے کرنے سے پہلے چند منٹ کی یہ احتیاط آپ کی ذاتی معلومات کو غیر ضروری رسائی سے محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

editor

Related Articles