میٹا نے ذاتی نوعیت کے مصنوعی ذہانت کے اسسٹنٹ کو اسمارٹ فون سے نکال کر ایک چھوٹی اور آسانی سے ساتھ رکھنے والی ڈیوائس میں لانے کی تیاری کرلی ہے۔
میٹا کنیکٹ کے موقع پر پیش کیے جانے والےمیوز چارم نامی ڈیوائس کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ صارف اسے دن بھر آسانی سے اپنی جیب میں رکھ کر ساتھ لے جاسکے۔
میوز چارم کیا کرسکتا ہے؟
میوز چارم کا مقصد صارفین کو ایک ذاتی اے آئی اسسٹنٹ فراہم کرنا ہے، جو روزمرہ کے مختلف کاموں میں مدد کرسکے گا۔اس ڈیوائس کے ذریعے صارفین خریداری سے متعلق کام، بکنگ، یاد دہانیاں اور اہم معلومات نوٹ کرنے جیسے کام اے آئی کی مدد سے انجام دے سکیں گے۔
اس طرح صارف کو ہر چھوٹے کام کے لیے فون کھولنے کی ضرورت کم ہوسکتی ہے، کیونکہ اے آئی اسسٹنٹ ایک الگ اور چھوٹی ڈیوائس کے ذریعے دستیاب ہوگا۔
میوز چارم کے ذریعے میٹا ذاتی مصنوعی ذہانت کو اسمارٹ فونز سے آگے لے جانے کی کوشش کررہی ہے۔کمپنی کا مقصد ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہے جو صارف کے روزمرہ معمولات کا حصہ بن سکے اور ضرورت کے وقت مختلف کاموں میں مدد فراہم کرے۔
2026 میں متوقع لانچ
میوز چارم کے 2026 کے اختتام سے پہلے مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے۔اگر یہ ڈیوائس مقررہ وقت پر لانچ ہوتی ہے تو یہ ذاتی اے آئی اسسٹنٹس کے استعمال کے انداز میں ایک نئی سمت متعارف کراسکتی ہے، جہاں اےآئی صرف فون یا کمپیوٹر تک محدود رہنے کے بجائے ایک الگ جیب سائز ڈیوائس کی صورت میں صارف کے ساتھ موجود ہوگا۔