پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شہزمان علی خان بھی موسیقی کے میدان میں قدم جما رہے ہیں اور والد کے ساتھ مختلف کنسرٹس میں پرفارم کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
شہزمان علی خان کا تعلق معروف فتح علی خان خاندان سے ہے۔ وہ ڈراموں کے او ایس ٹیز بھی گا چکے ہیں، جن میں زنجیریں اور شرپسند شامل ہیں۔حال ہی میں شہزمان علی خان دبئی میں ایک پرفارمنس کے بعد نظر آئے، جہاں سے انہوں نے اپنے سفر اور قیام کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
شہزمان نے دبئی کے ہوٹل میں قیام، پرتعیش سفر اور دیگر لمحات کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ ان کی تصاویر میں بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل تھی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کی۔
شہزمان کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد صارفین نے مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خاص طور پر مونی رائے کے ساتھ تصویر پر بعض صارفین نے انہیں مشورے بھی دیے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لڑکیاں آپ کے پیسے کے پیچھے ہیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا،’نصرت جی کا نام ڈبو دیا۔‘ جبکہ ایک صارف نے شہزمان کو ’لڑکیوں سے دور رہنے‘ کا مشورہ دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ان تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہزمان علی خان کی دبئی سے شیئر کی گئی نئی تصاویر نے مداحوں اور صارفین کے درمیان خاصی توجہ حاصل کی ہے۔