اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر ، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں آج شام اور رات کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ بعض اوقات تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے کن شہروں میں بادل برسیں گے ؟

راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، لاہور اور قصور میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

خیبرپختونخوا کی صورتحال

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے دیگر بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

ادھر گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم

دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی، گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی اور میدانی علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی اور وسطی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

editor

Related Articles