سوزوکی کلٹس VXL AGS خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے میزان بینک کی جانب سے چار سالہ فنانسنگ آپشن پیش کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس آفر کے ذریعے صارفین ماہانہ رینٹل کی بنیاد پر گاڑی حاصل کرسکتے ہیں ، یہ گاڑی خصوصاً شہری علاقوں میں روزمرہ سفر اور فیملی کے استعمال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔
موجودہ اعداد و شمار کے مطابق سوزوکی کلٹس VXL AGS کی مجموعی قیمت 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فنانسنگ پلان کے تحت خریدار کو گاڑی کی قیمت کا 35 فیصد، یعنی 16 لاکھ 7 ہزار 11 روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ ادا کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ 3 ہزار 800 روپے پروسیسنگ فیس بھی شامل ہے، جس کے بعد ابتدائی طور پر ادا کی جانے والی مجموعی رقم 16 لاکھ 10 ہزار 811 روپے بنتی ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پروسیسنگ چارجز فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے مشروط ہیں۔
ماہانہ قسط کتنی ہوگی؟
میزان بینک کا یہ فنانسنگ پلان 48 ماہ یعنی چار سال کے عرصے پر مشتمل ہے۔ اس پلان کے تحت ماہانہ رینٹل 83 ہزار 307 روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں ماہانہ رینٹل کے ساتھ تکافل کے اخراجات بھی شامل ہیں۔
اس طرح صارفین چار سال کی مدت میں ماہانہ ادائیگیوں کے ذریعے گاڑی حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر سیکیورٹی ڈپازٹ اور پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔
سوزوکی کلٹس VXL AGS کی خصوصیات
سوزوکی کلٹس VXL AGS کو شہری سفر کے لیے ایک کمپیکٹ ہیچ بیک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، گاڑی میں آٹو گیئر شفٹ (AGS) ٹرانسمیشن موجود ہے، جو گیئر تبدیل کرنے کے عمل کو خودکار بناتی ہے اور خاص طور پر رش والے شہری علاقوں میں ڈرائیونگ کو آسان بناتی ہے۔
گاڑی کا کمپیکٹ سائز اسے مصروف سڑکوں پر چلانے اور محدود جگہوں پر پارک کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں روزمرہ آمدورفت اور فیملی سفر کے لیے عملی کیبن اور سامان رکھنے کی مناسب گنجائش بھی موجود ہے۔
یوں سوزوکی کلٹس VXL AGS کے لیے چار سالہ فنانسنگ پلان کے تحت خریداروں کو ایک مقررہ ابتدائی ادائیگی کے بعد ماہانہ رینٹل کی بنیاد پر گاڑی حاصل کرنے کا آپشن فراہم کیا جا رہا ہے۔