تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث بند موٹروے ایم ون کھول دی گئی

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث بند موٹروے ایم ون کھول دی گئی

  تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کال  اور احتجاج کے پیش نظر بد امنی سے بچنے کے لیے بند کی گئی موٹروے ایم ون کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

احتجاج کے پیش نظر موٹروے ایم ون کے مختلف مقامات پر آمدورفت روک دی گئی تھی، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صورتحال میں بہتری کے بعد موٹروے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

موٹروے ایم ون کھولے جانے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ہے اور پشاور سے اسلام آباد اور دیگر شہروں کی جانب جانے والے مسافروں کے لیے راستہ دستیاب ہوگیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :موٹروے اٹک پل پر ٹک ٹاک بنا کر کیلیں اور کنٹینر ہٹانے والے تحریک انصاف کے آٹھ کارکن گرفتار 

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث موٹروے کی بندش سے شہریوں اور مسافروں کو متبادل راستوں کا استعمال کرنا پڑا، جبکہ مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

موٹروے ایم ون کی بحالی سے پشاور، اسلام آباد اور راستے میں آنے والے دیگر علاقوں کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو ریلیف مل گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

editor

Related Articles