ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کرکٹرز کو شرکت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کے نام سے ایک ٹیم شامل تھی، جبکہ 10 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان چیمپئنز اور انڈین چیمپئنز کے درمیان مقابلہ بھی شیڈول تھا۔
تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور پاکستان کا نام بھی کسی ٹیم کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔