ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

عزمِ استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل وحرکت سے متعلق موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں اور نقل وحرکت پر مسلسل کڑی نظر رکھی، جس کے بعد مؤثر انداز میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

4 دہشت گرد ہلاک

کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کو بروقت بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور انہیں اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنایا۔

بھاری اسلحہ برآمد

آپریشن کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، کارروائی میں افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی، جسے سیکیورٹی حکام نے دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے متعلق اہم برآمدگی قرار دیا ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی تازہ کارروائی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

امن کے قیام کا عزم

سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے، فورسز کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی اور ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles