امریکا سے رابطے ختم نہیں ہوئے، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں رابطے جاری ہیں ، عباس عراقچی کا بڑا اعلان

امریکا سے رابطے ختم نہیں ہوئے، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں رابطے جاری  ہیں ، عباس عراقچی کا بڑا اعلان

تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود سفارتی رابطوں کا سلسلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ پیغام رسانی اور تبادلہ جاری ہے جبکہ ایران کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات کے بجائے ثالثوں کے ذریعے رابطوں کی کوششیں جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران مذاکرات کے لیے بھی تیار،فیصلہ امریکا نے کرنا ہے، عباس عراقچی

پاکستان اور قطر اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ثالث دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایک ایسی تجویز پر کام ہو رہا ہے جس میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی اور اس کے بعد دیگر معاملات پر پیش رفت شامل ہے۔

 رائٹرز کے مطابق قطر کے ثالث ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی حکام سے الگ الگ رابطوں کے ذریعے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مذاکرات میں ایران کی جانب سے پیش کیے گئے ایک ترمیم شدہ منصوبے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس صورتحال میں پاکستان کا کردار بھی اہم ہے۔ پاکستان اس سے قبل ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں اور کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں میں شامل رہا ہے۔ موجودہ مرحلے میں بھی اسلام آباد اور دوحہ کے ذریعے دونوں فریقوں تک پیغامات پہنچانے کا عمل جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا کسی بھی ایڈونچر سے باز رہے ، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا انتباہ

عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ تہران مسلسل یہ مؤقف پیش کرتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے جبکہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام پر قابل تصدیق یقین دہانیاں چاہتا ہے۔

editor

Related Articles