نامکمل سفری دستاویزات پر سفر کی اجازت نہ دی جائے، وزیرداخلہ کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

نامکمل سفری دستاویزات پر سفر کی اجازت نہ دی جائے، وزیرداخلہ کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ امیگریشن ٹیم کوہدایت کی ہے کہ نامکمل یا غیر تصدیق شدہ سفری دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ اور بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایئرپورٹ پر موجود مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے امیگریشن کے طریقۂ کار اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سائبر کرائم کرنیوالا چاہے کہیں بھی بیٹھا ہو، اسے قانون کی گرفت میں لانا ہے ، محسن نقوی

وزیر داخلہ بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے ملے اور ان سے امیگریشن کے طریقۂ کار اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات بھی چیک کیں اور ایف آئی اے حکام سے ان کی تصدیق کرائی۔

محسن نقوی نے امیگریشن ٹیم کے انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹرز پر اضافی عملہ تعینات کرنے سے مسافروں کی طویل قطاریں ختم ہو گئی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ  مسافروں کو امیگریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، تاہم نامکمل یا غیر تصدیق شدہ سفری دستاویزات کے حامل مسافروں کو ہرگز سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کی بڑی سہولت، برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی شناختی کارڈ بنے گا

وفاقی وزیر داخلہ نے ایئرپورٹ امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کی کارکردگی کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔

editor

Related Articles