2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندی، بجلی صارفین کیلئے خوشخبری

2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندی،  بجلی صارفین کیلئے خوشخبری

لیسکو سمیت ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاق نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو کسی بھی علاقے میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق تمام فیڈرز پر زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا سکے گی جبکہ تکنیکی یا فنی خرابی کی صورت میں بھی کسی فیڈر کو 24 گھنٹوں کے دوران 2 گھنٹے سے زائد بند رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نیا بلنگ فارمولا زیرِ غور

وزیراعظم نے وزارتِ پاور ڈویژن کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ہے، جس کے بعد وزارتِ پاور ڈویژن نے لوڈشیڈنگ کی نگرانی کے لیے روزانہ اجلاس بھی شروع کردیئے ہیں۔

 اجلاس میں تمام تقسیم کار کمپنیوں سے روزانہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کی جائے گی ،  ذرائع کا کہنا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹس کے ساتھ ساتھ 11 کے وی فیڈرز کی آن لائن مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے، جبکہ تمام دفاتر کو کسی بھی فیڈر کو 2 گھنٹے سے زائد بند رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لیسکو میں رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی ترتیب دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں شیڈول کے تحت 2 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کی بڑی سہولت، برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی شناختی کارڈ بنے گا

حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے کی نگرانی اور تقسیم کار کمپنیوں کی رپورٹس کی جانچ کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مقررہ حد سے زائد بجلی بند نہ کی جا سکے۔

editor

Related Articles