ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا امریکی تاریخ کا اہم اقدام ہوگا، ٹرمپ

ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا امریکی تاریخ کا اہم اقدام ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنا امریکی تاریخ کے اہم ترین اقدامات میں شمار ہوگا، جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بات چیت جاری ہے اور اگرچہ معاملات پیچیدہ ہیں تاہم جنگ بہت جلد ختم ہوسکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب بات چیت کا عمل جاری ہے، امریکی صدر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران کئی معاملات پیچیدہ ہیں اور صورتحال میں مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم انہیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہے گی۔

ٹرمپ نے اس حوالے سے کسی حتمی معاہدے کی تفصیلات بیان نہیں کیں، تاہم ان کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی انتظامیہ مذاکرات کے ذریعے معاملے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکہ کی تاریخ کے اہم ترین اقدامات میں شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ جنگ طویل ، امریکی سینیٹر چک شومر نے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس معاملے کی اہمیت نہ صرف امریکہ بلکہ خطے اور عالمی سلامتی کے لیے بھی بہت زیادہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ اگر اس اہم آبی راستے سے تیل کی سپلائی بحال ہوجاتی ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گر سکتی ہیں۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر توانائی کی مصنوعات عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہیں۔ اس راستے میں رکاوٹ یا کشیدگی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ خوف کے آگے نہیں جھکے گا موجودہ حالات میں امریکی انتظامیہ اپنے مؤقف پر قائم ہے اور ملک کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت امریکی حکومت میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔

editor

Related Articles