پاکستان ایران امریکا رابطوں میں کردار ادا کررہا ہے، واشنگٹن سے رابطہ برقرار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان ایران امریکا رابطوں میں کردار ادا کررہا ہے، واشنگٹن سے رابطہ برقرار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں پاکستان کردار ادا کررہا ہے اور پاکستانی حکام کا امریکی قیادت سے رواں ہفتے کے دوران آخری رابطہ ہوچکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ  افغانستان پر فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی رابطوں سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف سطحوں پر رابطے میں ہیں اور ان کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔

ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق اپنے نام سے منسوب ریمارکس کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ ریمارکس سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے، اس لیے ان پرانے ریمارکس کی وضاحت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کی صومالیہ میں ٹینکر ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عالمی برادری کا ذمہ دار رکن ہے اور تمام قابلِ اطلاق پابندیوں کے نظام کی پاسداری کرتا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے مطابق پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظام سے وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل اور تعمیری رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ اور کثیرالجہتی اسٹریٹجک شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان واشنگٹن کے ساتھ طویل عرصے سے قائم سفارتی، اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles