اداکار اپنے کتوں کو بھی اسٹار بنا کر سیٹ پر لاتے ہیں، دیانند شیٹی

اداکار اپنے کتوں کو بھی اسٹار بنا کر سیٹ پر لاتے ہیں، دیانند شیٹی

معروف بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل CID کے اداکار دیانند شیٹی نے فلم اور ٹی وی سیٹس پر بعض اداکاروں کے پالتو کتوں کے لیے کیے جانے والے غیر معمولی انتظامات سے پردہ اٹھا دیا۔

دیانند شیٹی نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ کچھ اداکار اپنے پالتو کتوں کو بھی فلم سیٹ پر ساتھ لاتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

اداکار کے مطابق بعض پالتو کتوں کو سیٹ پر لانے سے پہلے تیار کیا جاتا ہے، انہیں کپڑے پہنائے جاتے ہیں، چشمہ لگایا جاتا ہے اور حتیٰ کہ ان کا میک اپ بھی کروایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ اداکار شوٹنگ کے دوران بھی اپنے کتوں کو اپنے پاس بلوا لیتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:احد رضا میر کا بڑا فیصلہ، شوبز سے بریک لینے کا اعلان

دیانند شیٹی کے مطابق ان کتوں کی دیکھ بھال کے لیے نینی بھی ساتھ موجود ہوتی ہے، جو انہیں سیر کرانے اور کھانا کھلانے کی ذمہ داری نبھاتی ہے۔ اداکار نے کہا کہ یہ ان کے مالکان کی پرورش کا انداز ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اسٹار جیسا نظر آنے کے لیے ان کے پالتو جانوروں کو بھی اسی انداز میں تیار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ کتا واقعی خوش نصیب ہے، تاہم اگر اس معاملے پر زیادہ غور کیا جائے تو شاید انسان کو حیرت یا تکلیف محسوس ہو، ورنہ یہ کوئی ایسی بات نہیں جو پریشان کرے۔

فلمی دنیا کے عجیب مطالبات

واضح رہے کہ اس سے قبل فلمساز سنجے گپتا نے بھی ایک انٹرویو میں فلمی ستاروں کے غیر معمولی مطالبات سے متعلق دعویٰ کیا تھا۔ غان کا کہنا تھا کہ بعض فلمی ستارے شوٹنگ کے دوران 6وینٹی وینز تک کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سنجے گپتا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایک معروف بولی وڈ اسٹار کو غیر ضروری مطالبات کی وجہ سے جنوبی بھارت کی ایک فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

editor

Related Articles