حج 2027، 5 سے 20 اکتوبر تک کیا کرنا ہوگا؟ عازمین کے لیے اہم ہدایات جاری

حج 2027، 5 سے 20 اکتوبر تک کیا کرنا ہوگا؟ عازمین کے لیے اہم ہدایات جاری

سرکاری حج اسکیم کے تحت حج 2027 کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم اطلاع جاری کر دی گئی۔ حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، جبکہ عازمین حج 20 اکتوبر تک دوسری قسط جمع کرا سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت منتخب عازمین حج مقررہ مدت کے دوران حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے عازمین اپنے واجبات جمع کرا سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 سے 20 اکتوبر کے دوران دوسری قسط کی ادائیگی ہر صورت مکمل کریں اور مقررہ تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی ادائیگی اور دیگر ضروری کارروائی بروقت مکمل کر لیں۔

وزارت کے مطابق مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور کی جائے گی۔ درخواست منسوخ ہونے کے بعد عازم حج کی جانب سے پہلے جمع کرائی گئی رقم اس کے متعلقہ اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تیل مہنگا ہونے کے بعد اچانک سستا ہونے کی بڑی خوشخبری

حج 2027 کے لیے ایک اور اہم شرط بھی عائد کی گئی ہے۔ عازمین حج کو دوسری قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ عازمین اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے اپلوڈ کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے عازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے طبی معائنے سمیت تمام ضروری مراحل مکمل کر لیں تاکہ حج درخواست کی تکمیل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

وزارت کی جانب سے عازمین کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی اور میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنے کے بعد متعلقہ معلومات اور ریکارڈ کو محفوظ رکھیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر ادائیگی اور درخواست سے متعلق تفصیلات کی تصدیق کی جا سکے۔

حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی اور میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنے کا مرحلہ سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی آئندہ حج تیاریوں کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 اکتوبر کی آخری تاریخ سے قبل تمام مطلوبہ کارروائی مکمل کر لیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles