بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچوں سے ہمیشہ ملک کے دشمنوں نے فائدہ اٹھایا ہے، چاہے وہ بھارت ہو، دہشتگرد عناصر ہوں یا کوئی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے ہی ملک میں رہتے ہوئے دشمنوں کی سہولتکاری کر رہے ہیں اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش
ایکس پر ایک ٹویٹ میں دانیال چوہدری نے کہا کہ ملک کے اداروں کو کمزور کرنے کی دن رات ناکام کوششیں کی جارہی ہیں، سیاسی احتجاج کے نام پر ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں جن سے ملکی اداروں کی ساکھ اور ریاستی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان میں پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے حالات کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچوں کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال سے ہمیشہ ملک دشمن عناصر کو فائدہ پہنچا ہے، بھارت ہو یا دہشتگرد عناصر، پاکستان میں انتشار اور عدم استحکام کی صورتحال ان کے مفادات کو تقویت دیتی ہے۔
پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر اپنے ہی ملک میں رہتے ہوئے دشمنوں کی سہولتکاری کر رہے ہیں اور ملک کو اندر سے کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔،دانیال چوہدری نے کہا کہ ایسے عناصر کے مقاصد واضح ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ ریاستی اداروں کو متنازع بنایا جائے اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا جائے۔
مقاصد کبھی پورے نہیں ہوں گے
دانیال چوہدری نے واضح کیا کہ ملک کو کمزور کرنے کے جو مقاصد ان عناصر کے ہیں، وہ کبھی پورے نہیں ہونے دیے جائیں گے پاکستان کے ادارے اور ریاستی نظام مضبوط ہیں اور ملک دشمن قوتوں کی کوششوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔
ملکی مفاد اولین
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ موجود رہ سکتا ہے، لیکن ملکی سلامتی اور قومی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا،پاکستان کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کیلئے سیاسی استحکام، قومی اتحاد اور اداروں کا مضبوط رہنا ضروری ہے۔
دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔