پاکستان کا کروز میزائل فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا کروز میزائل فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے 800 کلومیٹر سے زائد رینج رکھنے والے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل فتح 4 کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل فتح 4 جدید ترین ایویونکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ طویل فاصلے پر موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیمانوں کی بھی توثیق کی گئی۔ ان تکنیکی پیمانوں کا مقصد میزائل کی درستگی اور بقا کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اہم پیشرفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، غلام خان سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 15 دہشتگرد ہلاک

ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی۔ اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے سائنسدانوں، انجینئرز اور تجربے میں شریک دیگر افراد کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

Related Articles