آپریشن شعبان 2: کوئٹہ سیرکی کچ محور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

آپریشن شعبان 2: کوئٹہ  سیرکی کچ محور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: آپریشن شعبان 2 کے دوران سیرکی کچ محور میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے  10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع  کے مطابق سیرکی کچ ایکسس کے جنرل سیکیورٹی  پرانگ کے دوران سینیٹائزیشن کارروائی کے مرحلے میں دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ   اور سنائپر فائر کیا گیا۔  فائرنگ کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کی گئی اور گراؤنڈ ذرائع کے ذریعے اس کی تصدیق بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آج 1500 بجے 3 دہشت گردوں نے کلی شیخان کے عمومی علاقے میں نشاندہی کیے گئے مشتبہ ٹھکانے کی سمت پیش قدمی کی۔ سکیورٹی فورسز نے مذکورہ مقام کو سینیٹائز کرنے کے بعد تلاشی لی، تاہم وہاں کوئی مشتبہ شخص موجود نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مند میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایران فرار ہونے کی کوشش ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک

بعد ازاں 2130 بجے سینیٹائزیشن فورس کی واپسی کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ایک خالی چرواہے کے ڈھانچے سے فورس پر فائرنگ کردی۔ دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا۔

کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کی لاشیں اور ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے۔

Related Articles