خیبر پختونخوا میں یوم پی ٹی آئی سے نجات پر جشن منانے کا سلسلہ جاری، سہیل آفریدی کے آبائی حلقے میں شاندار آتش بازی

خیبر پختونخوا میں یوم پی ٹی آئی سے نجات پر جشن منانے کا سلسلہ جاری،  سہیل آفریدی کے آبائی حلقے میں  شاندار آتش بازی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے آبائی حلقے خیبر میں قبائلی مشران اور شہریوں نے جشن منایا، بابِ خیبر کے مقام پر یومِ تشکر کی تقریب منعقد کی گئی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

بابِ خیبر پر منعقدہ تقریب میں مقامی مشران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں شرکاء نے گورنر راج کی حمایت میں نعرے لگائے اور آتش بازی کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

مقامی قبائلی عوام اور مشران میں پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعلیٰ کی جانب سے علاقے کو درپیش امن و امان کے مسائل پر مسلسل چشم پوشی کے حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں یوم پی ٹی آئی سے نجات پر جشن منانے کا سلسلہ جاری، سہیل آفریدی کے آبائی حلقے میں شاندار آتش بازی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی مشران کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، بالخصوص قبائلی اضلاع میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آئینی مداخلت اور گورنر راج کا نفاذ ناگزیر ہوچکا تھا۔

مشران نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اور نگران انتظامیہ اب علاقے میں حقیقی امن کے قیام، سیکیورٹی کی بحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات یقینی بنائیں گی۔

Related Articles