مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب،مظاہرین پر وحشیانہ کریک ڈاؤن، عالمی میڈیا نے بھارت کو ‘جمہوریت کا قاتل’ قرار دے دیا

مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب،مظاہرین پر وحشیانہ کریک ڈاؤن، عالمی میڈیا نے بھارت کو ‘جمہوریت کا قاتل’ قرار دے دیا

بھارت میں نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے  جہاں مودی حکومت کی فاشسٹ پالیسیوں اور ریاستی ظلم و ستم کے خلاف اٹھنے والی نوجوان نسل (جین زی) اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ 

عالمی میڈیا نے اس سفاکانہ کریک ڈاؤن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی کے آمحانہ رویے کا پول کھول دیا ہے۔

معروف عالمی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مودی کی آہنی گرفت اب تیزی سے ڈھیلی پڑ رہی ہے اور نوجوانوں نے مودی کی نام نہاد ناقابلِ شکست تصویر کو دھندلا کر کے رکھ دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ کا مودی حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

 دی نیویارکر نے سوال اٹھایا ہے کہ “10 کروڑ ووٹرز کا غائب ہو جانا اور پھر پُرامن احتجاج پر یہ بہیمانہ کریک ڈاؤن، کیا یہ کسی جمہوریت کے خاتمے کا ثبوت نہیں ہے؟”

  فنانشل ٹائمز اور دی اکنامسٹ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مودی چاہے جتنا بھی جبر کر لیں  اب بھارتی نوجوان ان کی فریب کاریوں اور چالوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور تیرہ سالہ استبدادی دور کے بعد اب مودی کو کڑی ٹکر مل رہی ہے۔

 ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی پولیس کی درندگی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر مظاہرین کو پیٹا جا رہا ہے، انہیں گاڑیوں میں ٹھونسا جا رہا ہے اور صحافیوں کو اٹھایا جا رہا ہے، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہی بھارت کا “جمہوریت کی ماں” ہونے کا دعویٰ ہے؟

 یہ بھی پڑھیں :بھارت میں وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کے پارلیمنٹ مارچ پر پولیس کا لاٹھی چارج

واضح رہے کہ نئی دہلی میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے پُرامن مظاہرین کو روکنے کے لیے شہر کو بند کر دیا گیا اور سیکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ احتجاج اس متعصبانہ انتخابی دھاندلی اور ووٹر لسٹوں میں کی گئی ان مجرمانہ ترامیم کے خلاف ہے جن کا مقصد بی جے پی کو غیر منصفانہ سیاسی فائدہ پہنچانا ہے۔

editor

Related Articles