سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔ جسٹس منیب اختر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدم موجودگی کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نجی دورے پر انگلینڈ گئے ہوئے ہیں اور ان کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی متوقع ہے۔ ان کی واپسی تک جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔