خیبرپختونخوا میں منشیات کے کاروبار پر کاری ضرب، نئی انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز،پشاور میں 6 ہزار گرام چرس پکڑی گئی
Home - آزاد انتخاب - خیبرپختونخوا میں منشیات کے کاروبار پر کاری ضرب، نئی انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز،پشاور میں 6 ہزار گرام چرس پکڑی گئی
صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت خیبرپختونخوا بھر میں منشیات فروشوں، ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں ایکسائز انٹیلیجنس بیورو پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار موٹروے کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور 6 ہزار گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایکسائز انٹیلیجنس بیورو نے خفیہ اطلاع پر ایچ گول چوک سے موٹروے کی جانب جانے والی سڑک پر کارروائی کی اس دوران گاڑی نمبر TS-6200 سندھ کی تلاشی لی گئی تو اس کی سی این جی ٹینکی میں مہارت سے چھپائی گئی 6 ہزار گرام چرس برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران ملزم عابد اللہ ولد جنت خان، ساکن وچ بازار ہنگو، کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت منشیات کی خرید و فروخت، ترسیل اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کی اس کارروائی میں گاڑی کی سی این جی ٹینکی میں چھپا کر منشیات منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
حکام کے مطابق منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کا مقصد صوبے میں منشیات کی ترسیل اور کاروبار کی روک تھام ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔