فیشن شو میں درِفشاں سلیم کا لباس زیر بحث، وجہ کیا بنی

فیشن شو میں درِفشاں سلیم کا لباس زیر بحث، وجہ کیا بنی

پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم اپنے حالیہ فیشن شو میں پہنے گئے لباس کے باعث سوشل میڈیا پرتوجہ کا موضوع بن گئی ہیں۔ اداکارہ نے لام فیشن ویک میں معروف فیشن برانڈ ’میہا آفیشل‘ کی شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی۔

اس موقع پر درِفشاں سلیم نے پیچ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، تاہم ان کے لباس میں مماثلت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ ماورا حسین کا پرانا لک یاد آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسی فیشن برانڈ نے 2024 میں ماورا حسین کو بھی شو اسٹاپر کے طور پر تقریباً اسی طرز کا لباس پہنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایمان فاطمہ کی قانونی جنگ، رجب بٹ سے کیا مطالبات کیے گئے؟

دونوں اداکاراؤں کے ملبوسات میں مماثلت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے انداز کا موازنہ شروع ہوگیا۔ بعض صارفین نے دونوں اداکاراؤں کی خوبصورتی کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ درِفشاں سلیم جیسی مقبول اداکارہ کے لیے منفرد لباس کیوں تیار نہیں کیا گیا۔ یوں فیشن شو میں درِفشاں سلیم کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا، لیکن اس کے ساتھ ہی ڈیزائن کی مماثلت پر بھی بحث چھڑ گئی۔

editor

Related Articles