کلام پر رقص کرنے پر عفت عمر تنقید کی زد میں، اداکارہ نے وضاحت دے دی

کلام پر رقص کرنے پر عفت عمر تنقید کی زد میں، اداکارہ نے وضاحت دے دی

پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک کے دوران کلام پر رقص کرنے کے معاملے پر وضاحت پیش کردی۔

حال ہی میں فیشن ویک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں عفت عمر معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر رقص کرتی اور مختلف تاثرات کا اظہار کرتی دکھائی دی تھیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پس منظر میں چلنے والے کلام پر رقص کرنے کے باعث اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو نئی ذمہ داری مل گئی، کس شو میں نظر آئیں گی

اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ابتدا میں انہیں معلوم نہیں تھا کہ پس منظر میں کون سا کلام چل رہا ہے۔ اداکارہ کے مطابق، جیسے ہی انہوں نے کلام کے بولوں پر توجہ دی، انہوں نے فوراً رقص کرنا بند کر دیا۔ عفت عمر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پہلے سے معلوم ہوتا کہ یہ کلام ہے تو وہ کبھی اس پر رقص نہ کرتیں۔

editor

Related Articles