شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو نئی ذمہ داری مل گئی، کس شو میں نظر آئیں گی

شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو نئی ذمہ داری مل گئی، کس شو میں نظر آئیں گی

امریکی اداکارہ اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اب بچوں کے مقبول کوکنگ شو ’جونیئر ماسٹر شیف آسٹریلیا‘ میں شریک میزبان کے طور پر دکھائی دیں گی۔

میگھن مارکل نے پروگرام کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ کھانا پکانے اور ان کی صلاحیتیں دیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

میگھن رواں سال اپریل میں بھی ’ماسٹر شیف آسٹریلیا‘ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے بالغ شرکا کے ساتھ کام کیا تھا۔ اب وہ کم عمر کھانا پکانے کے شوقین بچوں کے ساتھ کام کریں گی اور ان کی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور کھانا پکانے کے انداز کو دیکھنے میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پانی پر موٹر سائیکل! چینی رائیڈر کا ناممکن کو ممکن بنانے کا سنسنی خیز عالمی ریکارڈ

میگھن مارکل کے مطابق ماسٹر شیف کی ٹیم کے ساتھ پہلے کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، اسی لیے بچوں کے شو میں شرکت کی دعوت قبول کرنا ان کے لیے آسان فیصلہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بھی کھانا پکانا پسند کرتی ہیں اور اس پروگرام میں نوجوان شرکا کی تخلیقی صلاحیتیں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ ’دی نیوز انٹرنیشنل‘ کی رپورٹ کے مطابق شو کی ریکارڈنگ آسٹریلیا میں شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ پروگرام آئندہ سال ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

editor

Related Articles