بھارتی فضائیہ کا دفاعی اور نگرانی کا نظام ایک بار پھر فیل، اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر تباہ، 6 افراد ہلاک ہوگئے

بھارتی فضائیہ کا دفاعی اور نگرانی کا نظام ایک بار پھر فیل، اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر تباہ، 6 افراد ہلاک ہوگئے

بھارت میں ایوی ایشن سیفٹی اور فضائی نظام کا پول ایک بار پھر کھل گیا ہے جہاں ریاست اتراکھنڈ میں بدریناتھ سے دہرادون جانے والا ایک مسافر ہیلی کاپٹر جوشیمٹھ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تمام 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ ہائی الٹیٹیوڈ ماؤنٹین ٹرانزٹ کوریڈور میں اس وقت پیش آیا جب طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول اور مانیٹرنگ سسٹم سے رابطہ اچانک اور مکمل طور پر منقطع ہو گیا۔ چمولی ضلعی انتظامیہ کے مطابق جوشیمٹھ کے قریب چائیں گاؤں کے پاس فضا میں دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے۔

اس تازہ ترین حادثے نے ایک بار پھر بھارتی فورسز، ملٹری اور سول ایوی ایشن کے فرسودہ فضائی دفاعی اور نگرانی کے نظام (Air Surveillance & Aviation Systems) پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ملحقہ اس حساس اور سٹریٹجک پہاڑی خطے میں، جہاں بھارتی فوج اور فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ ان کا ریڈار اور مانیٹرنگ نیٹ ورک انتہائی جدید ہے

یہ بھی پڑھیں:باغ واقعے کا سنسنی خیز ڈراپ سین سیکیورٹی اداروں پر بم دھماکے کا الزام جھوٹ نکلا، دھماکہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بارود خانے میں ہوا

 ایک سول ہیلی کاپٹر کا یوں اچانک غائب ہو جانا اور فضائی نگرانی کے نظام کا اسے بروقت ٹریک نہ کر پانا بھارتی ایئر کنٹرول کی بدترین نااہلی اور تکنیکی پسماندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میڈیا رپورٹس اور ماضی کے ریکارڈز کے مطابق اتراکھنڈ اور اس سے ملحقہ پہاڑی جنگی زونز میں بھارتی فضائیہ (IAF) اور سول ہیلی کاپٹرز کے گرنے کے واقعات اب ایک معمول بن چکے ہیں۔

 مودی حکومت ایک طرف دنیا بھر میں اپنے جدید فضائی اور دفاعی نظام کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے لیکن دوسری طرف خود اپنے ہی ملک کے اہم ترین کوریڈورز میں موسم کی معمولی خرابی یا تکنیکی خرابی کو سنبھالنے کے لیے ان کے پاس کوئی جدید نیویگیشن یا الٹیٹیوڈ وارننگ سسٹم موجود نہیں ہے۔

 جوشیمٹھ کا یہ پورا علاقہ بھارتی فوج کے اسٹریٹجک ہیڈکوارٹرز کے قریب واقع ہے لیکن اس کے باوجود حادثے کے بعد تباہ شدہ ملبے کو ڈھونڈنے کے لیے پرانے روایتی اور سست طریقوں کا سہارا لیا جا رہا ہے، جس نے بھارتی فضائی نیٹ ورک کے کھوکھلے پن کو سرعام تشتشت از بام کر دیا ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles