فرخ کھوکھر کوتحفظ دینے کیلئے 24 کروڑوصول، فضل الرحمن قبضہ مافیا کا گٹھ جو ڑ بے نقاب

فرخ کھوکھر کوتحفظ دینے کیلئے 24 کروڑوصول، فضل الرحمن قبضہ مافیا کا گٹھ جو ڑ بے نقاب

صحافی اسرار احمد راجپوت نے دعویٰ کیا ہے کہ فرخ کھوکھر نے سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) سے بچنے کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کی تھی  جبکہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ان کی زندگی کی ضمانت دینے کے عوض 24 کروڑ روپے نقد وصول کیے تھے۔

صحافی اسرار احمد راجپوت کے مطابق انہوں نے یہ خبر سب سے پہلے بریک کی تھی۔ ان کے دعوے نے فرخ کھوکھر کی جے یو آئی (ف) میں شمولیت اور اس کے پس منظر سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اسرار احمد راجپوت کے بیان میں دو اہم دعوے سامنے آئے ہیں۔ پہلا یہ کہ فرخ کھوکھر نے سی سی ڈی کی کارروائی سے بچنے کے لیے سیاسی پناہ کے طور پر جے یو آئی (ف) میں شمولیت اختیار کی، جبکہ دوسرا دعویٰ یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے انہیں تحفظ اور زندگی کی ضمانت دینے کے عوض 24 کروڑ روپے نقد لیے۔

یہ الزامات سیاسی اور قانونی اعتبار سے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں  کیونکہ ان میں ایک سیاسی جماعت کی قیادت اور ایک نئے شامل ہونے والے شخص کے درمیان مبینہ بھاری مالی لین دین اور تحفظ کی فراہمی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

فرخ کھوکھر نے جولائی 2025 میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد جے یو آئی (ف) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس وقت ان کی شمولیت کو جماعت کی راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں کے فروغ سے جوڑا گیا تھا۔

تاہم اسرار احمد راجپوت کے تازہ بیان نے اس شمولیت کے پس پردہ محرکات کے حوالے سے ایک نیا سوال کھڑا کردیا ہے کہ کیا یہ محض سیاسی وابستگی کا فیصلہ تھا یا اس کے پیچھے تحفظ اور مالی معاملات بھی کارفرما تھے؟

editor

Related Articles