بھارت کی بولنگ لائن کو دوسرا بڑا جھٹکا،بمراہ  کے بعد ایک اور اہم کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

بھارت کی بولنگ لائن کو دوسرا بڑا جھٹکا،بمراہ  کے بعد ایک اور اہم کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا انجری کے باعث پانچ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی ٹیم پہلے ہی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی خدمات سے محروم ہے، جو صرف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق پرسدھ کرشنا بائیں ران کی ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں  تاہم وہ ابھی میچ کھیلنے کے لیے مطلوبہ فٹنس حاصل نہیں کرسکے۔ انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے اور میچ پریکٹس حاصل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :جسپرت بمراہ کی چھٹی، جموں کشمیر کے فاسٹ بولر بھارتی ٹیم میں شامل

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز سے دستبرداری سے پرسدھ کرشنا کو میچ پریکٹس حاصل کرنے اور آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا موقع ملے گا۔ اب وہ نیوزی لینڈ اے کے خلاف تیسرے اور آخری چار روزہ میچ میں انڈیا اے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر محمد سراج نیوزی لینڈ اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ میں انڈیا اے کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا

پرسدھ کرشنا 30 ستمبر کو گوہاٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ اس میچ میں صرف پانچ اوورز کرانے کے بعد میدان سے باہر ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 نومبر سے ہوگا۔

editor

Related Articles