اسرائیلی ڈیجیٹل اشتہاراتی کمپنی دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک استعمال کرنے والے صارفین کو اشتہارات کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس سرگرمی نے صارفین کی آن لائن پرائیویسی اور ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خدشات پیدا کردیے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر ایک صارف نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ اسٹارلنک کی پاکستان میں سروس شروع نہ ہونے کی ممکنہ وجوہات میں یہ معاملہ بھی شامل ہوسکتا ہے۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق موجود نہیں۔
ٹرینڈ اے آئی کے محققین نےڈسکورٹیکنامی کمپنی کو اسٹارلنک صارفین کو دکھائے جانے والے اشتہارات کے لیے بڑی بولی لگانے والی کمپنیوں میں شامل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی 100 سے زائد ممالک میں اسٹارلنک کے انٹرنیٹ ٹریفک پر دکھائے جانے والے اشتہارات کے لیے نمایاں بولی دہندہ رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق آن لائن اشتہارات کی نیلامی کے دوران بعض تکنیکی معلومات سامنے آسکتی ہیں، جنہیں جمع کرکے صارفین کی سرگرمیوں، شناخت اور ممکنہ مقام کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ٹرینڈ اے آئی ، سٹیزن لیباور اشتہاری سکیورٹی کمپنی کانفیانٹکی تحقیقات میں بھی نشاندہی کی گئی کہ ڈیجیٹل اشتہارات کے نظام سے حاصل ہونے والی معلومات کو مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز پر صارفین کی سرگرمیوں کا سراغ لگانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ معاملہ خاص طور پر ان ممالک میں تشویش کا باعث بنا جہاں اسٹارلنک کی سروس پر پابندی ہے یا اس کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ شام، لیبیا، یمن اور سوڈان جیسے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں بھی اس سرگرمی کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
ایک الگ تحقیقات میں محققین نےڈسکور ٹیککے اشتہاری نظام کو نگرانی کی سرگرمیوں اور ایسے ممکنہ طریقوں سے جوڑا جن کے ذریعے صارفین کو نقصان دہ اشتہارات پر کلک کیے بغیر بھی اسپائی ویئر پہنچایا جا سکتا ہے۔
ان تحقیقات کے بعد گوگل، کامکاسٹ اور دیگر کمپنیوں نےدسکور ٹیککو اپنے اشتہاری پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا۔
ماہرین کے مطابق یہ معاملہ ڈیجیٹل اشتہارات کے نظام میں صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ اور آن لائن نگرانی کے خطرات سے متعلق اہم سوالات اٹھاتا ہے۔