مصر میں ریلوے حادثہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

مصر میں ریلوے حادثہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب 2 مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہوگئے۔

مصر کی ریلوے اتھارٹی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گیزہ سے فیوم جانے والی ایک ٹرین قاہرہ سے اسوان جانے والی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں امدادی کارکنوں اور دیگر افراد کو ٹرین کی بوگیوں میں زخمی مسافروں کی تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کو روس سے جدید ایس 400 دفاعی نظام ملنے کا معاہدہ طے،برطانوی اخبار کا دعویٰ

واقعے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے حکام کو حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles