آذربائیجان میں 63 سالہ خاتون نے 38 سال کے طویل انتظار کے بعد اپنے پہلے بچے کو جنم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے ماں بننے کی خواہش رکھنے والی خاتون کا یہ خواب برسوں کے علاج اور جدید طبی طریقہ کار کے بعد پورا ہوا۔ ڈاکٹر ناطق میگراموف کی نگرانی میں خاتون کا طویل عرصے تک بانجھ پن کا علاج کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔
اس غیر معمولی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے خاتون اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور نیک تمناؤں کے پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔
اس واقعے نے ایک بار پھر زرخیزی کے علاج میں ہونے والی طبی ترقی اور والدین بننے کے منتظر جوڑوں کی مشکلات پر بحث چھیڑ دی ہے۔