وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ روانہ ہوں گے، ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع

وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ روانہ ہوں گے، ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع

وزیراعظم شہباز شریف آج تین روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ کوپ 31 (COP31) کانفرنس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی ترکیہ کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں جن میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے وزیراعظم کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور عالمی سطح پر درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نام نہاد حقوق کی آڑ میں کشمیر میں لاشوں کی سیاست کرنے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے پر سینئر رکن اظہر فاروق کا بھی لاتعلقی کا اعلان

دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، جاری تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ مفادات کے معاملات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles