تماشا 5 کی جوڑی کا شاہانہ برائیڈل شوٹ،تصاویر وائرل

تماشا 5 کی جوڑی کا شاہانہ برائیڈل شوٹ،تصاویر وائرل

ریئلٹی شو تماشا 5 سے مقبولیت حاصل کرنے والی جوڑی زائب خان اور اسرا عائشہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ شادی کے بعد دونوں کا روایتی برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

زائب خان اور اسرا عائشہ کی ملاقات اے آر وائی ڈیجیٹل کے ریئلٹی شو تماشا 5 کے دوران ہوئی تھی، جہاں دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے اور ان کے درمیان محبت کا رشتہ قائم ہوگیا۔

شو ختم ہونے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور 26 اکتوبر 2026 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ حال ہی میں اس جوڑی نے ہیلو! پاکستان میگزین کے سرورق کے لیے خصوصی برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا، جس میں دونوں کا روایتی اور رومانوی انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مسٹر پتلوگرفتار،بھگڈرکیس میں متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دینے کا الزام

اسرا عائشہ نے معروف ڈیزائنر احمد سلطان کا تیار کردہ گہرے سرخ اور سنہری رنگوں سے مزین روایتی فرشی لہنگا پہنا، جبکہ زائب خان سیاہ رنگ کی کڑھائی والی شیروانی میں دکھائی دیے، جسے ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے تیار کیا۔

فوٹو شوٹ کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر بنوائیں۔ میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بھی انہوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت اور جذبات کا اظہار کیا۔4

شادی کے بعد دونوں فنونِ لطیفہ اور شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ زائب خان اداکاری کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ اسرا عائشہ ماڈلنگ اور اداکاری کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

editor

Related Articles