عالمی برادری موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے، شہباز شریف

عالمی برادری موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے  ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں اور انہیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

ترکیے میں کوپ 31 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے، اس کے باوجود ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ترکیے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر محض وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متاثرہ ممالک اس چیلنج کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

 

editor

Related Articles