میر علی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 12 سال بعد قبضہ مافیا پر بڑا وار، سرکاری اراضی واگزار کرانے کا مشن شروع

میر علی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 12 سال بعد قبضہ مافیا پر بڑا وار، سرکاری اراضی واگزار کرانے کا مشن شروع

نئی انتظامیہ کے آتے ہی حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوچکا ، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں قبضہ مافیا اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے بھرپور طاقت کے ساتھ گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،  2014 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ علاقے میں سرکاری اراضی واگزار کرانے اور عوامی راستوں کی بحالی کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اس وقت مکمل طور پر متحرک ہیں اور بھاری مشینری کے ذریعے سرکاری زمینوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کا صفایا کیا جا رہا ہے،  اس کارروائی کا بنیادی مقصد عوامی گزرگاہوں کی بحالی ، انہیں  کشادہ کرنا اور شہریوں کو روزمرہ آمدورفت میں درپیش شدید مشکلات سے نجات دلانا ہے۔

صوبائی حکومت کے احکامات پر شروع ہونے والے اس مشن کے تحت عوامی سہولیات کی بحالی اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،  میر علی میں تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کی بحالی کا عمل بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ، سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے اور عوامی راستوں کی بحالی کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : امن کا پہرہ مزید سخت ، پشاور میں سی سی پی او کا حساس مقامات اور تھانوں کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم

عوامی حلقوں کی جانب س  انتظامیہ کے اس اقدام کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ علاقے کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات کو مستقل بنیادوں پر بحال رکھا جا سکے۔

دوسری جانب میر علی اورگردونواح میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے عزمِ استحکام اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں، جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کا مشن بھی جاری ہے ۔ 

editor

Related Articles