پاکستان کا نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان کا نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 20 سے 22 نومبر تک ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کو پاکستان کا نمائندہ نامزد کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت تہذیبی مکالمہ 20 سے 22 نومبر 2026 تک نئی دہلی میں منعقد ہوگا، جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران مختلف تہذیبوں کے درمیان مکالمے، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ رکن ممالک کے نمائندے تہذیبی روابط کو فروغ دینے اور ثقافتی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات اور خیالات سے استفادہ کرنے کے حوالے سے اپنے مؤقف پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کا راگ الاپنے والی مودی سرکار بے نقاب! 115 عالمی مقررین کے ویزے منسوخ،بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مختلف تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر عوامی سطح کے روابط مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت رکن ممالک کے درمیان تہذیبی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Articles